15 اکتوبر 2012 - 20:30

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے نے ایک بارپھر شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شام کے بحران کو صرف سیاسی طور طریقوں اورعلاقائی و بین الاقوامی اداروں کی زیرنگرانی قومی مذاکرات سے حل کیا جاسکتا ہے –

ابنا: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے محمد خزائی نے مشرق وسطی کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے کل ہونیوالے اجلاس میں شام کی موجودہ صورتحال کو بہت حساس قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ شام کے خلاف کسی بھی فوجی مداخلت سے حالات مزید بگڑ سکتے ہیں اور بدامنی خطے کے دوسرے ممالک تک پھیل سکتی ہے –

انہوں نے اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل کے نمائندے اخضر ابراہیمی کے حالیہ دورۂ تہران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران انہی بنیادوں پر جو اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ نمائندے سےکہا گیا ہے اخضر ابراہیمی کے اقدامات کی حمایت کرے گی –

جناب محمد خزائی نے مشرق وسطی کی سیاسی و سلامتی صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کے ایٹمی ہتھیار ، شدت پسندی اور دہشتگردی اس علاقے میں بدامنی کے اصل عوامل ہیں –

انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی حکومت کے مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ناوابستہ تحریک ،عالمی برادری اور خاص طور پر سلامتی کونسل سے صہیونی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کو رکوانے کا خواہان ہے -
.......

/169